یہ صفحہ اردو ترجمعہ ہے۔ اس میں غلطیاں بھی ھو سکتیں ہیں یا یہ انگریزی ورژن کے لحاظ سے پرانہ بھی ہو سکتا ہے۔ مترجم: Guyhowto
یہ صفحہ سی ایس ایس ڈبلیو جی (ما ضی میں “سی ایس ایس ایںڈ ایف پی ڈبلیو جی“) کی تمام مکمل تصریحات اور ڈرافٹس کی فہرست پر مشتمل ہے۔ اگر آپ سی ایس ایس ٣ کی نشوونما کی پیروی کرنا چاہتے ہیں تو یہی جگہ ہے۔ آپکے خیالات ہیں؟ اعانت؟ “اگرآپ مدد کرنا چاہتے ہیں” تو اس صفحے پر دیکھیں۔
ایک تصریح مینؤل نہیں ہے۔ برے طریقے سے لکھے گئے ڈرافٹس کا کوئی عذر نہیں ہے۔ اور اگر آپ کو کوئی مںے تو مہربانی کرکے اسکی شکایت کریں۔ لیکن تصریحات کا ہدف ایک مخصوص سامعین ہوتے ہیں۔ فنٹاسائ کی سی ایس ایس تصریحات سے تفہیم دیکھیں۔ جے۔ ڈیوڈ آیزن برگ نے ایک اور مفید ڈبلیو٣سی تصریحات کو کیسے پڑھاجاتا ہے ‘ لکھی ہے۔ یا پھر آپ “ماڈیولز،“ “سطحوں،“ “سنیپشاٹس“ اور سی ایس ایس کے طریقے کے بارے پڑھ سکتے ہیں۔
ترتیب: سب سے زیا دہ ے کم مستحکم
دوسرے ورکنگ گروپ سے متعلقہ کچھ وضاحتیں:
جو لوگ سی ایس ایس ڈرافٹس کا جائزہ لے رہے ہیں وہ شاید اس فہرست پر بھی دلچسپی رکھیں جس میں اهلکار وں اور ایڈیٹرز کے ڈرافٹس شامل ہیں: پراپرٹیز (ایچ ٹی ایم ایل) [ٹی ایس وی] [ایکس ایم ایل] [جے ایس او این] اور بیان [ایچ ٹی ایم ایل] [ٹی ایس وی] [ایکس ایم ایل] [جے ایس او این].
W3C تصریحات کی پختگی کو ایک اسٹیٹس کوڈ سے نشاندہی کرتا ہے۔ سی ایس ایس ورکنگ گروپ درج ذیل استعمال کرتا ہے‘ سب سے کم سے زیادہ:
مخفف | پورا نام |
---|---|
FPWD | First Public Working Draft |
WD | ورکنگ ڈرافٹ |
CR | امیدوار کی تجویز |
PR | مجوزہ تجویز |
REC | تجویز |
ان ناموں کی وضاحت W3C کے طریقہ کاردستاویز کے حصہ ٦ میں بیان کی گئی ہے۔ ایک تجویز کو عام طور پر “معیار“ کہا جاتا ہے۔ W3C روزانہ سی آر سے ابتدا کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
غیررسمی مستحکم سطحوں جو کہ تفصیلات کو اکٹھا کرتے ہیں‘ کو اس ٢٠٠٧ کی سی ایس ایس مستحکم سطحوں کی تفصیل میں بیان کیا گیا ہے۔
ہر کوئی آرکائیوڈ [email protected] mailing list>پر گفتگو میں حصہ لے سکتا ہے۔ آپ خود بھی سبسکرائب کرسکتے ہیں۔. یہ گفتگوکرنے کی ترجیحی جگہ ہے کیونکہ ورکنگ گروپ کے اراکین اسے دیکھیں گے۔ مہربانی کرکے اس فہرست کو ایسے سوالات کے لیے استعمال نہ کریں جیسے میں کس طرح کروں۔۔۔ comp. infosystems. www. authoring. stylesheets(“سی آئی ڈبلیواےایس“) کو استعمال کریں یا “سی ایس ایس سیکھنا” دیکھیں۔
میلنگ لسٹ میں آپ بہت سے لوگوں سےبات کریں گے‘ بہت سے مصروف لوگ۔ مہربانی کرکے پوسٹ کرنے سے پہلے آرکائیو میں تلاش کریں کہ ہو سکتا ہے آپ کے بہترین خیال پر پہلے ہی بات چیت ہو چکی ہو۔. عام طور پر انٹر نیٹ استعمال کرنے کے مہذبانہ انداز اور W3C کی سپیم‘ اٹیچمنٹ، وغیرہ کی پالیسیوں کی پیروی کریں۔
اگر آپ ایک مخصوص ماڈیول پر تبصرہ بھیج رہے ہیں تو مہربانی کرکے اپنے پیخام کے سبجیکٹ میں مناسب تصریحی کوڈ (جو “اس دستاویز کے سٹیٹس“ میں دیا گیا ہے) کو سابقے کے طور پر بریکٹس میں دیں۔ مثال کے طور پر “[سی ایس ایس٣-فلیکسباکس] مارجن کے حساب میں غلطی“- یہ ایڈیٹرز کو آپ کے تبصرے ڈهونڈنے اور ٹریک کرنے میں مدد کرے گا۔
لارینس ہولسٹ (“گراؤ“ کے طور پر جانا جاتا ہے) ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو کے عمومی سوالات کو برقرار رکھنے ہیں۔ (مہربانی کرکے اضافے کے لیے لارینس سے براہ راست رابطہ کریں۔ لارینس W3C سے منسلک نہیں ہے۔)
آپ گٹ ہب کے ذریعے بھی مسائل اُٹھا سکتے ہیں۔ گٹ ہب ایڈیٹرز کے ڈرافٹس‘ سی ایس ایس تصریحات اور “Houdini” اے پی آیز ‘ کی نقول پر مشتمل ہے۔
برکر گنارسن نے ایک مفید گائیڈ لکھی ہے: اسکرین رییڈر سے گٹ ہب میں مہارت حاصل کرنا‘ حصہ ١
اگر آپ کسی W3C ممبرز تنظیم کےلیے کام کرتے ہیں تو آپ سی ایس ایس ورکنگ گروپ میں بھی شامل ہو سکتے ہیں اور اسکے اجلاسوں میں آسکتے ہیں۔ شامل ہونے کے لیے آپکو ہفتے میں ایک دن (اوسطا) کے لیے پابند ہونا پڑےگا۔ مجھ سے (برٹ باس) یا اپنے ادارے کے W3C کے رابطے کے شخص سے رابطہ کریں۔ گروپ کی مختصر روئدا عوامی سطح پر ہوتی ہے اور سی ایس ایس ڈبلیو جی بلاگ پر شائع کی جاتی ہے۔
سی ایس ایس ورکنگ گروپ سی ایس ایس تصریحات کیساتھ سی ایس ایس ٹیسٹ سوئیٹس کی ترقی پر خاصہ وقت صرف کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جیسے ہی ایک ماڈیول شائع ہو اسکے ساتھ ٹیسٹ سوئیٹ مہیا کرنے پر ہم نہ صرف یہ امید کر سکتے ہیں کہ سی ایس ایس ٣ کا نفاظ بہت پہلے تصریحات کے مطابق ہوگا بلکہ لوگوں کو تصریح کا رسمی متن سمجھنے میں آسانی ہوگی۔
ٹیسٹ سوئیٹس کی اپنی ہی آرکائیوڈ میلنگ لسٹ [email protected] ہے۔ براہ مہربانی خرابی کی رپورٹس‘ ٹیسٹ کیس گذارشات اور سی ایس ایس ٹیسٹ سوئیٹس کے بارے میں کوئی بھی سوالات اور تبصرے اسی پر بھیجیں۔ الیکا ایٹیمڈ سی ایس ایس ٹیسٹنگ واکی کواعانت کرنے والوں کی مزید معلومات کےلیے جاری رکھے ہوے ہیں۔
مسائل کو گٹ ہب کے ذریعے اٹھانا بھی ممکن ہے: سی ایس ایس ٹیسٹ ریپوزیٹری دیکھیں۔
تصریحات کی سورس مارک اپ بعض کنوینشنز کی تقلید کرتی ہیں۔ (جو کہ خود کار پروسیسنگ کے لیے مفید ہے)۔
آخری اپ ڈیٹ و 14:20:23 ت 14 نومبر 2024